چہرے کے پرانے ماسک سڑکیں بنانے کے کام آئینگے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کووڈ19 کا کوڑا کرکٹ اب سڑکوں پربھی دکھائی دے رہا ہے لیکن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اس کچرے کو ایک خاص میٹرئیل میں بدل کر اس سے سڑکیں تعمیر کی جاسکتی ہیں
کینبرا(نیٹ نیوز)اس طرح ایک 30 لاکھ متروک شدہ ماسک کے ریشوں سے دو لائنوں والی ایک کلومیٹر سڑک بنائی جاسکتی ہے ۔ لیکن اب یہ حال ہے کہ دنیا بھر میں 93 ٹن ماسک کا اور پی پی ای کو ری سائیکل کرکے قابلِ استعمال بنایا جاسکتا ہے ۔ اس ضمن میں آسٹریلیا کی آرایم آئی ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے فیس ماسک کو روڈ کے خام مال کیلئے ری سائیکل کیا ہے ۔