لاوارث گاؤں میں درختوں سے لٹکتی گڑیاؤں کا ماجرا
انگلینڈ کے دور دراز گاؤں میں واقع جنگل میں درختوں سے لٹکی گڑیائیں دریافت ہوئی ہیں
لندن(نیٹ نیوز)جس کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ سٹافورڈ شائر کے لاوارث گاؤں ہیڈنسفورڈ کینک چیس کے جنگلات میں یہ بوسیدہ گڑیائیں پائی گئی ہیں، انہیں سیر کے لئے اس جنگل میں جانے والی ایک خاتون نے دریافت کیا ہے ، جو ایک ہسپتال کی ملازمہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان گڑیاؤں کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ کیلوں کے ذریعے درختوں پر ٹھونکا گیا ہے ۔خاتون نے بتایا کہ جنگلات سے باہر آنے کے بعد انہوں نے ایک اشارہ بورڈ دیکھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ پرانے پنشن ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ہوا کرتا تھا،میرے خیال میں یہ جنگ عظیم اول کی یادگار ہوسکتی ہیں۔ کینک چیس پہلی جنگ عظیم کے دوران برنڈلی ہیتھ ہسپتال کا مرکز تھا جہاں پر بیک وقت ایک ہزار کے قریب جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کاعلاج کیا جاتا تھا۔