نظر کے چشمے اور کورونا کا کیا تعلق ؟ تحقیق سے جانئے

نظر کے چشمے اور کورونا کا کیا تعلق ؟ تحقیق سے جانئے

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چند عادات کو نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)جیسے کہ بار بار ہاتھ دھونا، ماسک پہننا، چہرے اور آنکھوں کو نہ چھونا اور سماجی فاصلہ رکھنا ہے ۔اب حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ چشمے کا استعمالکورونا وائرس کے خطرے میں کمی کرسکتا ہے ، ماہرین کا کہناہے کہکورونا کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہاتھوں سے بار بار چہرے اور آنکھوں کو چھونا ہے ۔تحقیق میں کہا گیا کہ نظر کا چشمہ استعمال کرنے والے افراد صحت مند بینائی والے افراد کی نسبت اپنے چہرے کو کم چھوتے اور آنکھوں کو کم مسلتے یا ہاتھ لگاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے جس میں یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چشمہ استعمال کرنے والوں میں دوسرے افراد کی نسبت کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے 2 سے 3 فیصد امکانات کم ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں