پائلٹ کا دوران پرواز اجنبی شے کی پرواز دیکھنے کا دعویٰ
امریکی پائلٹ نے دوران پرواز غیرشناخت شدہ اشیا(یو ایف او) کو دیکھنے کا دعویٰ کردیا
واشنگٹن (نیٹ نیوز)غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے فضا میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی ہے ، عموماً لوگ اسے اڑن طشتری قرار دیتے ہیں تاہم اس کی موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔یو ایف او 21 فروری کو امریکی ریاست نیو میکسیکو کی فضائی حدود میں دیکھی گئی۔ پائلٹ نے متعلقہ ادارے کو بتایا کہ اس نے گول شکل میں کسی شے کو تیزی سے اڑتے ہوئے دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ پراسرار شے تقریباً 36 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کررہی تھی، واقعے کی ایئرلائن نے تصدیق بھی کردی۔پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ غیرشناخت شدہ شے ہمارے جہاز کے اوپر اڑ رہی تھی۔