جنوبی افریقہ میں ہوٹل میں استقبالیہ پر روبوٹ میزبان

جنوبی افریقہ میں ہوٹل میں استقبالیہ پر روبوٹ میزبان

جنوبی افریقہ کے امیر قصبے سینڈٹون کے ایک ہوٹل میں آپ استقبالیے پر روبوٹ میزبان سے مل سکتے ہیں

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)اس سے بات کرتے ہوئے کورونا سے متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ یہ گوشت پوست کے بجائے الیکٹرانک اور پلاسٹک کے ٹکڑوں پر مشتمل ہے ۔یہاں آپ کو لیکسی، میکاح اور ایریئل نامی روبوٹ نظر آئیں گے جو ہرممکن طور پر آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ اگرچہ اس سے قبل جاپانی ہوٹلوں میں روبوٹس کی بھرمار دیکھی جاچکی ہے ۔ لیکن اس سال جوہانسبرگ کی ہوٹل سکائی میں مکمل طور پر ہوٹل میزبان موجود ہیں۔ تینوں روبوٹ روم سروس کے ساتھ 300 کلوگرام وزن بھی آپ کے کمرے تک پہنچاسکتے ہیں۔ روبوٹ اگرچہ اپنے متعلق کچھ نہیں بتاتے لیکن وہ مصنوعی ذہانت سے چہرہ شناسی کے ماہر ہیں اور یہ بتاسکتے ہیں کہ ہوٹل میں ٹھہرے مہمان ان سے خوش ہیں یا ناراض ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں