نئے خریدے گھر سے کیا دریافت ہوا؟ خاتون خوفزدہ

نئے خریدے گھر سے کیا دریافت ہوا؟ خاتون خوفزدہ

امریکا میں ایک خاتون اس وقت خوفزدہ اور حیران رہ گئی جب اس کے نئے خریدے ہوئے گھر میں اچانک ایک تہہ خانہ دریافت ہوگیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے یہ گھر ایک سال قبل خریدا تھا ۔خاتون کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ گزر جانے کے بعد ایک روز انہوں نے فرش سے قالین ہٹایا تو وہاں ایک دروازہ موجود تھا، دروازہ کھولنے پر وہاں پراسرار سیڑھیاں نیچے جاتی نظر آئیں۔ابتدا میں خاتون نیچے جانے سے خوفزدہ تھیں کیونکہ وہاں سے ہلکی سی بھنبھناہٹ نما آواز آرہی تھی ۔بعد ازاں خاتون خود ہی ہمت کر کے نیچے اتریں تو وہاں ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور کچرا پڑا ہوا دکھائی دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ پرانے مالکان نے اس تہہ خانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا اور وہ اسے اتفاقیہ دریافت کرنے پر نہایت خوفزدہ ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں