سمندر کی گہرائی میں پہنچنے والا ‘‘نرم’’ اور خودکار روبوٹ

سمندر کی گہرائی میں پہنچنے والا ‘‘نرم’’ اور خودکار روبوٹ

چینی سائنسدانوں نے سمندر کی انتہائی گہرائی میں تحقیق کیلئے ایسا خودکار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو بہت نرم ہونے کے علاوہ آزادانہ انداز میں تیر بھی سکتا ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)حالیہ تجربات کے دوران اس روبوٹ کو سمندر کے سب سے گہرے مقام ‘‘ماریانا ٹرینچ’’ میں تیرا کر آزمایا گیا ہے ۔ یہ مقام تقریباً 11 ہزار میٹر گہرائی میں واقع ہے ۔ چینی شہر ہانگ ژُو میں شی جیانگ یونیورسٹی کے تائیفینگ لی اور ان کے ساتھیوں نے سمندری گہرائی میں پائی جانے والی ‘‘گھونگھا مچھلی’’ سے متاثر ہو کر ایک نرم روبوٹ ایجاد کیا ہے ،اس کے تمام برقی آلات نرم سلیکون خول میں بند کئے گئے ہیں جو زبردست دباؤ بہت آرام سے برداشت کرسکتا ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ اس روبوٹ میں توانائی کا سارا نظام اس کے اندر ہی موجود ہے ۔ اس ایجاد کی مکمل تفصیلات ہفت روزہ تحقیقی جریدے ‘‘نیچر’’ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں