بچھڑی بہنیں کئی سال بعد کیسے ملیں؟ حیران کن واقعہ

بچھڑی بہنیں کئی سال بعد کیسے ملیں؟ حیران کن واقعہ

امریکی ریاست کینٹکی کٹ میں ایک ساتھ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی دو لڑکیوں کو تقریباً 9 سال بعد معلوم ہوا کہ...

لاہور(نیٹ نیوز)وہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔کسینڈرا میڈیسن اور جولیا ٹینیٹی پہلی مرتبہ 2013 میں امریکی ریاست کینٹکی کٹ میں ایک ریسٹورنٹ میں ملیں اور پھر بہت جلد آپس میں اچھی دوست بن گئیں۔دونوں لڑکیوں کے جسم پر ٹیٹوز بنے ہوئے تھے جس سے دونوں کو لگا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی خاص رشتہ ہے ۔ جولیا کو اپنانے کیلئے دئیے گئے قانونی دستاویزات سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ دونوں لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔ جب دونوں کے ڈی این اے کر ائے گئے تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ واقعی دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد لڑکیوں کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ ایک بیٹی کو چھوٹی سی عمر میں پرورش کے لیے کسی کو دے دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں