دنیا کا سب سے خطرناک اور انتہائی منافع بخش کاروبار

 دنیا کا سب سے خطرناک اور انتہائی منافع بخش کاروبار

مصری انجینئر اور فارماسسٹ صحرا میں بچھوؤں کے زہر کی تلاش کا کام کر رہے ہیں

قاہرہ (نیٹ نیوز)جس سے انہیں خاطر خواہ آمدنی بھی ہورہی ہے ، بچھو کا ایک گرام زہر سات ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوتا ہے ۔ ابو سعود نامی انجینئر کا کہنا تھا کہ وہ بچھو کو کلپ سے پکڑکر اس کو بجلی کا کرنٹ لگاتے ہیں تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب بچھو کا زہر قطرے کی شکل میں ٹپکتا ہے پھر اسے ایک چھوٹی سی بوتل میں محفوظ کر لیا جاتا ہے ۔مصر کے الوادی مقام کے باشندے ابو السعود نے بتایا کہ یہاں کوئی گھر ایسا نہیں جس کا کوئی مکین بچھوؤں کے ڈنک سے محفوظ رہا ہو،جب میرے علم میں یہ بات آئی کہ بچھو کا زہر دنیا کا مہنگا ترین زہر ہے تو فوری طور پر میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ہم اپنے اس ریگستان سے فائدہ اٹھائیں اور بچھو جو ہمارے لیے آفت بنے ہوئے ہیں انہیں اپنی کمائی کا ذریعہ بنائیں۔ ابو السعود نے بچھو کا زہر نکانے کیلئے لیبارٹری بھی قائم کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں