نیوزی لینڈ میں17سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

نیوزی لینڈ میں17سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

نیوزی لینڈ میں ایک 17 سالہ نوجوان نے مسلسل 36 گھنٹے تک جھولا جھولنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)17 سالہ پیٹرک کوپر نے ، جو نیوزی لینڈ کا رہائشی ہے ہفتے کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر جھولا جھولنا شروع کیا اور اتوار کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر اس کا اختتام کیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ صبح 9 بجے اس کا آغاز کرنا چاہتا تھا لیکن وہ وقت پر نہیں اٹھ سکا۔اس نے اپنی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو جمع کروا دی ہے اور وہ جلد ہی اس کا نام بک میں درج کیے جانے سے متعلق اسے آگاہ کریں گے ۔فی الحال یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ہی ایک شہری کے پاس ہے جس نے 32 گھنٹوں تک جھولا جھول کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر ایا۔پیٹرک نے اس کام کے ذریعے 16 سو ڈالرز بھی جمع کرلیے ہیں جو وہ ایک ہسپتال کو عطیہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں