تِل اوراس کا تیل پارکنسن کا مرض روکنے میں مؤثر
ہمارے گھروں میں تل اور ان کا تیل عام استعمال کیا جاتا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)اب جاپانی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تل کھانے اور اس کے تیل میں موجود اجزا الزائیمر اور پارکنسن جیسے ہولناک امراض کے حملے کو روکتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ تلوں میں قدرتی طور پرموجود ایک اہم جزو ‘سیسمنول’ دماغی خلیات اور اس سے خارج ہونے والے نیوروٹرانسمیٹر کیمیکل ڈوپامائن کی سطح کر صحتمند حالت پر رکھتا ہے ۔ یہ دونوں معاملات بگڑجائیں تو پارکنسن کا مرض قدم جمانے لگتا ہے ۔اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق ابتدائی تجربات بہت حوصلہ افزا رہے ہیں اور اب وہ بہت جلد مریضوں پر آزمائش کا سوچ رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ‘سیسمنول’ خلیات کو تباہ کرنے والی آکسیڈیٹوو اسٹریس کو روکتا ہے ۔ تلوں کا یہ جزو ری ایکٹو آکسیجن سپیشیز اوراینٹی آکسیڈنٹس کے اخراج کو بھی باقاعدہ بڑھاتے ہیں۔