بچے کے کھلونے سے 14سانپ نکل آئے ، خوفناک منظر

بچے کے کھلونے سے 14سانپ نکل آئے ، خوفناک منظر

بھارت میں ایک گھر میں بچے کے کھلونے سے 14 سانپ نکل آئے جنہوں نے پورے محلے کو خوفزدہ کردیا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں سریندر نامی شخص کو اپنے گھر کے بیڈ روم میں 14 سانپ نظر آئے ۔ بیڈ روم میں بچوں کے کھیلنے کا ایک کھلونا رکھا تھا، صفائی کے دوران اس کھلونے کو ہٹایا گیا تو وہاں سے ایک سانپ کا بچہ نکلا۔بعد ازاں ایک ایک کر کے اس میں سے 14 سانپ نکلے جنہیں دیکھ کر گھر والوں کی سٹی گم ہوگئی ۔ سانپوں کا ڈھیر نکلنے پر پڑوسی بھی خوفزدہ تھے ۔سریندر کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی علم نہیں کہ یہ سانپ کس طرح گھر میں داخل ہوئے ، انہوں نے متعدد بار حکام کو اس حوالے سے اطلاع دی لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے خود ہی سانپوں کو مار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں