سیاہ پتھر سے بنایا گیا وائلن، جسے بجایا بھی جاسکتا ہے
اس وائلن کا نام ‘‘بلیک برڈ’’ ہے جسے سویڈن کے مشہور مجسمہ ساز لارس ویدنفاک نے ایک خاص طرح کے آتش فشانی پتھر سے بنایا ہے
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)البتہ یہ صرف آرائشی چیز نہیں بلکہ اسے بجا کر مدھر موسیقی بھی بکھیری جاسکتی ہے ۔ ساؤنڈ باکس کے علاوہ بھی اس وائلن کے بیشتر حصے پتھر سے ہی تراشے گئے ہیں لیکن اس کا وزن صرف 4.4 پاؤنڈ (2 کلوگرام) ہے کیونکہ اس میں ساؤنڈ باکس کی دیواروں کی موٹائی صرف 2.3 ملی میٹر ہے ۔اسی بناء پر یہ بالکل کسی لکڑی والے وائلن کی طرح بجایا بھی جاسکتا ہے ،گزشتہ 29 سال کے دوران کئی کنسرٹس میں اسے بجایا بھی جاچکا ہے جبکہ سویڈن کے ایک موسیقار نے خاص اسی وائلن کے لیے ایک دھن بھی تخلیق کی ہے تاہم موسیقی کے بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ‘‘بلیک برڈ’’ کی آواز، عام وائلن کے مقابلے میں ‘‘خوفناک’’ ہے ۔