امریکا:دریا کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا، شہری حیران
امریکی ریاست شکاگو میں واقع دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا، جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے
شکاگو(نیٹ نیوز)شکاگو کے رہائشی جب صبح اٹھے تو انہوں نے دریا میں گہرے سبز رنگ کا پانی دیکھا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے ۔ویسے تو شکاگو دریا کے پانی کا رنگ ہر سال 17 مارچ کو تبدیل ہوتا ہے مگر اس بار 14مارچ کو ہی یہ منظر دیکھنے کو ملا۔شہریوں نے سبز پانی والے دریا کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئرکیں ، جس میں واضح طور پر پانی کو گہرے سبز رنگ کا دیکھا جاسکتا ہے ۔ عیسائیوں کے مذہبی دن ‘ایس ٹی پیٹرک ڈے ’ کی مناسبت سے ہر سال دریا میں گہرا سبز رنگ چھوڑا جاتا ہے ، جس کے بعد پانی تبدیل ہوتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شکاگو میں یہ ثقافتی رسم 1962سے منائی جارہی ہے ۔رواں سال شکاگو کے میئر نے شہریوں کو سرپرائز دینے کیلئے چودہ مارچ کو ہی دریا میں سبز رنگ کا پانی چھوڑا۔