چین میں رولر کوسٹر جیسا 3منزلہ انوکھا فلائی اوور
فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کا یہ پل تو ذہن گھما دینے والا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)اس کا ڈیزائن ہی اتنا منفرد ہے کہ اس کی تصاویر نے دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا۔اس رولر کوسٹر جیسے فلائی اوور کو شمال مغربی چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے ۔اس پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اوپر چڑھتے یا نیچے اترتے وقت گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم ہوجائے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا۔