تقریری مباحثوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کریگا
آئی بی ایم میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ‘‘پراجیکٹ ڈیبیٹر’’ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کرلیا ہے جو انسان سے تقریری مقابلہ کرسکتا ہے
سلیکان ویلی(نیٹ نیوز)اگرچہ اب تک کے تجربات میں یہ تقریری مقابلوں میں یہ کسی ماہر انسانی مقرر کو شکست تو نہیں دے سکا ہے لیکن اسے بنانے والوں کو امید ہے کہ کچھ عرصے کی مسلسل تربیت کے بعد ایسا بھی ممکن ہوجائے گا۔ تحقیقی مجلّے ‘‘نیچر’’ کے حالیہ شمارے میں شائع مقالے کے مطابق، پراجیکٹ ڈیبیٹر کو 40 کروڑ خبروں کے ذریعے تربیت دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ یہ 100 مختلف موضوعات پر انسان سے بحث یا تقریری مقابلہ کرسکتا ہے ۔اگرچہ ‘‘پراجیکٹ ڈیبیٹر’’ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر کا مقابلہ کرسکے لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد نے اس کی کارکردگی کو ‘‘خاصی مناسب’’ قرار دیا ہے ۔