10سال تک پیزا آرڈر کرنیوالا گاہک اچانک غائب ہوگیا
امریکی ریاست اوریگن کا کرک الیگزنڈر اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں تھا جس کا کا پسندیدہ کھانا پیزا تھا
نیو یارک(نیٹ نیوز)کرک گزشتہ 10 سال سے ایک ہی پیزا آؤٹ لیٹ سے روزانہ پیزا آرڈر کر رہا تھا، 10 سال میں پیزا شاپ کا عملہ بھی اس سے اچھی طرح واقف ہوگیا تھا۔ 10 سال بعد ایک دن اچانک کرک کا پیزا آرڈر غائب ہوگیا، پیزا شاپ کے عملے کیلئے یہ حیران کن بات تھی ۔پیزا شاپ کے عملے نے وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر 911 کو کال کی مقامی پولیس اہلکار کرک کے گھر پہنچے تو کرک فرش پر نیم جان حالت میں موجود تھا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کرک کو فالج کا دورہ پڑا تھا اور وہ اپنی کوئی بھی مدد کرنے سے قاصر تھا، ہسپتال میں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں چند گھنٹوں میں اس کی حالت مستحکم ہوگئی۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر صرف ایک اور روز کی تاخیر ہوتی تو کرک مر چکا ہوتا۔