اپنی ٹانگوں سے سانس لینے والا حیرت انگیز جانور’’ٹرائیلو بائٹس‘‘
امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کروڑوں سال قبل سمندروں میں عام پائے جانے والے جانور ’’ٹرائیلوبائٹس‘‘اپنی ٹانگوں سے آکسیجن جذب کرتے تھے
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)یعنی سانس لیتے تھے ۔آج سے تقریباً 57 کروڑ سال پہلے ظہور پذیر ہونے والے یہ جانور ایک لمبے عرصے تک سمندروں میں حکمران رہے اور لگ بھگ 27 کروڑ سال پہلے معدوم ہوگئے ۔ٹرائیلوبائٹس نہ صرف اپنی اقسام بلکہ تعداد کے اعتبار سے بھی اتنے زیادہ تھے کہ آج بھی رکازی ریکارڈ میں سب سے زیادہ ان ہی کی باقیات ملتی ہیں جن میں سے اکثر انتہائی محفوظ اور مکمل حالت میں ہیں۔