کار کے نیچے سے نکلے مگرمچھ کو ڈائناسورقراردیدیاگیا

 کار کے نیچے سے نکلے مگرمچھ کو ڈائناسورقراردیدیاگیا

امریکا میں دیوقامت مگرمچھ دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’’ڈائناسور‘‘ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں کار کے نیچے سے قدآور مگرمچھ برآمد ہوا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک صارف نے آبی جانور کو دیکھ کر لکھا یہ مگرمچھ نہیں بلکہ ڈائناسور ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں اس طرح کے واقعات عام ہوچکے ہیں، اس سے قبل گالف کے میدان اورکئی بار سڑک پر مگر مچھ دیکھا گیا تھا جس سے شہری حواس باختہ ہوگئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں