دنیا کا خوش قسمت انسان جو خود کو بدقسمت قرار دیتا ہے
دنیا کے خوش قسمت ترین شخص سے ملئے جس کی کہانی اتنی ناقابل یقین ہے کہ کسی فلم میں بھی دیکھ کر یقین نہیں آتا
لندن(نیٹ نیوز)مگر یہ ہے حقیقی داستان جس کا مرکزی کردار کروشیا سے تعلق رکھنے والے فرانی سیلک ہیں۔میوزک ٹیچر فرانی کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان اس لیے قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ 7 بار موت کے منہ میں پہنچ کر زندگی کی جانب واپس لوٹ آئے اور لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کی لاٹری بھی جیتنے میں کامیاب رہے ۔یہ میوزک ٹیچر ٹرین کے حادثے ، طیارے کے حادثے ، بس سے ٹکر، گاڑیوں کے حادثات سے بچنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کس طرح اتنے سارے حادثات سے بچنے میں کامیاب رہا 'میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ میں بدقسمت ہوں جو ان تجربات سے گزرا مگر آپ لوگوں کو وہ نہیں کہہ سکتے جس پر ان کو یقین نہ ہو ۔