چہرہ خوفناک بناکر شکار سے بچنے والا کیڑا’’کیٹر پلر‘‘

چہرہ خوفناک بناکر شکار سے بچنے والا کیڑا’’کیٹر پلر‘‘

کئی کیڑے ، پتنگے اور جاندار خود کوخطرے سے بچانے کیلئے طرح طرح کے حربے اختیار کرتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)اسی طرح کیٹرپِلر(ایک قسم کا پتنگا جوموتھ بھی کہلاتاہے )کسی شکاری کو دیکھ کر اپنا جسم سکیڑلیتا ہے اور چہرے کو بڑا کرلیتا ہے ، اس طرح سے اس کی آنکھیں بڑی اور واضح دکھائی دیتی ہیں اور چہرے کے نقوش بڑے دانتوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں اوروہ خوفناک نظر آنے لگتاہے ۔ برطانیہ، کوئنزلینڈ اور نیوگنی میں پایا جانیوالایہ کیڑا گلے سڑے پھلوں کو کھاتا ہے اور اس کے پر کے نیچے گلابی دھاریاں ہوتی ہیں،اس کیڑے کو بڑے سر والا کیٹرپِلر بھی کہا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں