دبئی 2023 میں روبوٹ ٹیکسیاں متعارف کرائے گا
دبئی کے فرماں رواں شیخ ہمدان بن محمد نے باضابطہ اعلان کیا کہ 2023 سے دبئی میں روبوٹ ٹیکسیاں چلائی جائیں گی
دبئی سٹی(نیٹ نیوز)یہ خودکار ٹیکسیاں کروز نامی کمپنی تیار کرے گی جس کی پشت پر ہونڈا اور جنرل موٹر جیسے ادارے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ دوسال کے دوران دبئی کی سڑکوں پر اولین خودکار ٹیکسیاں دوڑیں گی۔ اگرچہ اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن واضح طور 2023 میں اس کا آغاز ہوگا۔کروز کمپنی نے پہلی مرتبہ 2019 میں روبوٹ ٹیکسیاں پیش کی تھیں۔ لیکن شاید یہ شیوی بولٹ برقی گاڑیوں کو دبئی میں نہ لائے جو فی الوقت سان فرانسسکو میں آزمائش سے گزررہی ہیں۔ یہ ایک طرح کی ٹیکسی سروس ہوگی جس میں سواریاں کسی شٹل گاڑی کی طرح بیٹھ سکیں گے ۔ ہر کار میں سٹیئرنگ نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پیڈل ملے گا۔ تاہم کروز کمپنی نے کہا کہ 2030 تک ایسی 4000 ٹیکسیاں دبئی میں دوڑ رہی ہوں گی۔