ہیروں سے مزیّن گیمنگ ماؤس ’’صرف‘‘ ایک لاکھ ڈالر میں

ہیروں سے مزیّن گیمنگ ماؤس ’’صرف‘‘ ایک لاکھ ڈالر میں

گیمنگ ماؤس بنانے والی مشہور کمپنی ‘ فائنل ماؤس’ نے ‘ٹوئچ’ کے سٹریمر کو ہیروں سے مزین ماؤس کا تحفہ دے دیا

کولاراڈو(نیٹ نیوز)سٹریمر سُمٹ1 G نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ‘ڈائمنڈ’ ماؤس کی رونمائی کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو بتایا کہ انہیں حال ہی میں فائل ماؤس نے اس قیمتی ماؤس کاتحفہ دیا ہے ۔ہیروں سے مرصع یہ ماؤس کمپنی کی سٹار لائٹ 12 سیریز کا آنے والا نیا ماؤس ہے ۔ تاہم اسے سمٹ کیلئے ہیروں سے سجایا گیا۔ سُمٹ نے لائیو سٹریمنگ میں اپنے مداحوں سے گفتگو میں کہا کہ‘ اس ماؤس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے جو اسے مہنگا ترین ماؤس بناتی ہے ۔ انہوں نے اسے ‘ مائی فرسٹ پیس آف جیولری’ قرار دیتے ہوئے روز رات کو تجوری میں لاک کرنے کاارادہ بھی ظاہر کیا۔ کمپنی کیمطابق یہ ان کی آنے والی Starlight-12 سیریز کا ماؤس ہے جو کسی بھی تار اور بنا تار والے ماؤس سے زیادہ تیز رفتا ر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں