ڈاونچی کا سادہ خاکہ 16ملین ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے

 ڈاونچی کا سادہ خاکہ 16ملین ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے

ایک گلابی مائل کاغذ پر سادہ خاکہ نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے جو شاید 16 ملین ڈالر یا اس سے زائد رقم میں فروخت ہوسکتا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسے عظیم مصور اور موجد ، لیونارڈو ڈاونچی نے بنایا ہے ۔اسے کرسٹیس نامی نیلام گھر میں پیش کیا جائے گا اور یہ ڈاونسی کے ان آٹھ شاہکار میں سے ایک ہے جو اب بھی ذاتی ملکیت میں موجود ہیں۔ گلابی مائل پیلے کاغذ پر اسے سِلور پوائنٹ طریقے سے بنایا گیا ہے ۔ یہ طریقہ لیونارڈو ڈاونچی نے اپنے استاد اینڈریا ڈیل ویروشیو سے سیکھا تھا۔ اس میں کیمیائی عمل سے گزارے گئے کاغذ پر چاندی کے تار اور سلاخیں بھی گزاری جاتی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر یعنی ڈھائی ارب روپے میں فروخت ہوسکے گی۔دلچسپ بات ہے کہ 1860 میں یہ شاہکار ڈھائی پونڈ میں فروخت ہوا تھا ۔ اس پینٹنگ کا نام ‘ریچھ کا سر’ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں