پتے میں خود کو چھپا کر اپنی حفاظت کرنے والا کیڑا
عام طور پر حشرات اپنے تحفظ کیلئے کئی ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں،بعض خود کو کھینچ کر سانپ جیسا بنالیتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) کچھ کیڑوں کے اوپر کانٹے ہوتے ہیں اور اکثر اطراف کے ماحول سے ہم آہنگ ہوکر اوجھل ہوجاتے ہیں تاہم بیرن کیٹرپلر اتنی خوبصورتی سے خود کو پتے میں چھپاتا ہے کہ اسے پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے ۔بیرن کیڑے کا حیاتیاتی نام Euthalia aconthea ہے جوبالخصوص آم کے درختوں پر عام پایا جاتا ہے ۔ لاکھوں کروڑوں سال کے ارتقا کے بعد اس کی رنگت اور شکل اس درجے پر پہنچی ہے کہ یہ پتے کے ساتھ مل کر ناقابلِ شناخت ہو جاتاہے ۔