صبح نیند سے جاگنے پر موڈ کیوں خراب ہوتا ہے ،جانئے

صبح نیند سے جاگنے پر موڈ کیوں خراب ہوتا ہے ،جانئے

اکثر لوگ صبح سو کر اٹھنے کے بعد جسم میں سستی یا کاہلی محسوس کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)ایسا کیوں ہوتا ہے آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگ نیند سے اٹھنے کے بعد موڈ میں کچھ تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں، جیسے اداسی، مایوسی، غصہ، انتہائی کاہلی وغیرہ، اس حالت کو صبح کی افسردگی کہا جاتا ہے ۔ویب سائٹ ویری ویل مائنڈ کی رپورٹ کے مطابق عموماً ایسے لوگ جو صبح موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں وہ وقت گزرنے کے ساتھ دن میں بہتر ہوجاتے ہیں ۔ایسے افراد بغیر کسی وجہ کے موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں، یہ ان کے مزاج کا حصہ بن جاتا ہے جس کا کوئی واضح سبب نہیں ہوتا۔ کسی شخص کے جسم میں عدم توازن، نیند کی مقدار اور روشنی کی نمائش مزاج میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ورزش کرنے کے علاوہ رات کو جلدی سونے کی عادت بنائیں اور دیر تک مت جاگیں، پوری طرح آرام کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں