17 ویں صدی کی کرسی تقریباً 130کروڑ روپے میں نیلام

17 ویں صدی کی کرسی تقریباً 130کروڑ روپے میں نیلام

تصویر میں نظر آنے والی بظاہر معمولی سی کرسی اگرچہ لکڑی سے بنی ہے

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)لیکن گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں اس کی نیلامی 85 لاکھ ڈالر (تقریباً 130 کروڑ پاکستانی روپے ) میں ہوئی ہے ۔اس کرسی کا تعلق 17 ویں صدی عیسوی کے چین سے ہے جسے چینی ‘‘منگ شاہی خاندان’’ کے کسی بادشاہ کیلئے بنایا گیا تھا۔ یہ کرسی ہلکی پھلکی لیکن مضبوط لکڑی سے بنائی گئی ہے جبکہ اسے فولڈ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ سیکڑوں سال پہلے کے چینی بادشاہ اور شاہی خاندان کے افراد جب شکار پر جاتے تھے تو اسی قسم کی کرسیاں ان کے سامان میں لازماً شامل ہوتی تھیں۔چائنیز ژیاؤیی پر کندہ کاری کا باریک اور انتہائی نفیس کام کیا جاتا تھا۔ شکار گاہ میں پہنچنے کے بعد اِن پر صرف اور صرف بادشاہ یا شاہی خاندان کے افراد ہی بیٹھ سکتے تھے ۔اسی بناء پر یہ ‘‘شاہی شکاری کرسی’’ بھی کہلاتی تھی جسے شاہی خاندان سے وابستگی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں