عام کاسمیٹکس میں صحت کیلئے خطرناک اجزا کا انکشاف

عام کاسمیٹکس میں صحت کیلئے خطرناک اجزا کا انکشاف

میک اپ کا سامان قریباً ہرخاتون کے ساتھ رہتا ہے ، لیکن یہی لِپ اسٹک، مسکارا اور فاؤنڈیشن مضر کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیں

انڈیانا(نیٹ نیوز)اور کئی امراض کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف نوٹرڈیم کے سائنسدانوں نے کینیڈا اور امریکا میں عام استعمال ہونے والی میک اپ کی 200 مصنوعات یعنی لپ اسٹک، فاؤنڈیشن، مسکارا، آنکھوں اور بھنوؤں کے سنگھار کا جائزہ لیا۔ ان میں‘ پراینڈ پولی فلوروالکائل سبسٹینسس’ کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے ۔واضح رہے کہ میک اپ میں فلورین اور پی ایف اے ایس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو گردے کے کینسر، بلڈ پریشر، تھائرائیڈ امراض اور کم وزنی پیدائش اور بچوں میں امنیاتی زہر کی وجہ بن سکتی ہے اور بن رہی ہوگی۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں