اب عام عینک کو نائٹ وژن میں تبدیل کرنا ممکن ہے
ہم فلموں میں رات میں دکھائی دینے والی،‘نائٹ وژن’ عینکیں دیکھتے ہیں
آسٹریلیا(نیٹ نیوز)اب ایک انقلابی ٹیکنالوجی سے عام عینکوں کو بھی نائٹ وژن بنایا جاسکتا ہے ۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ڈاکٹرریشیوکاماچومورال نے یہ اہم کام کیا ہے ۔ انہوں نے بالکل نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کیلئے ایک باریک پرت بنائی گئی ہے اور اسے براہِ راست کسی بھی شیشے پر چسپاں کرکے روشنی کو فلٹر کیا جاسکتا ہے ۔ بس صرف ایک اضافی لیزر درکار ہوتی ہے جو انفراریڈ روشنی کو تصاویر میں بدل دیتی ہے اور پہننے والا اطراف کے مناظر دیکھ سکتا ہے ۔یہ باریک جھلی کئی سال کی محنت سے بنائی گئی ہے ۔ اس میں انسانی بال سے بھی سینکڑوں گنا باریک ذرات استعمال کئے گئے ہیں جو انفراریڈ روشنی کو عام دکھائی دینے والے فوٹون میں تبدیل کردیتے ہیں۔ اس طرح انسان رات کے اندھیرے میں بھی صاف منظر دیکھ سکتا ہے ۔