مہنگے ترین آم کی رکھوالی کے لیے 9کتے اور گارڈز تعینات

مہنگے ترین آم کی رکھوالی کے لیے 9کتے اور گارڈز تعینات

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں ایک جوڑی نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کیلئے 9 کتے اور تین سکیورٹی گارڈز تعینات کردئیے

مدھیا پردیش(نیٹ نیوز)‘میازیکی مینگو’ نامی آم کی قسم کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے ۔سنلکپ پریہار نامی کسان کے مطابق چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق بتایا۔ پریہار نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے ۔ اس لیے ہم نے اس کی سکیورٹی کیلئے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہم نے آموں کی فروخت شروع نہیں کی تاہم ایک خریدار نے ہمیں ایک آم کے 21 ہزار روپے دینے کی آفر کی ہے لیکن ابھی اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں