قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

ایک سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جسے جے بریور نامی ایک شخص نے پوسٹ کیا ہے ۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ڈبے میں ایک نہایت نایاب سانپ کے ساتھ موجود ہے ۔ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو سانپ کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے ۔یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں اور یہ دنیا کے سب سے وزنی سانپ ہوتے ہیں۔ گو کہ یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اپنے شکار کے گرد لپٹ کر اپنے وزن کے باعث اسے ہلاک کر ڈالتے ہیں۔کئی افراد اسے گھر میں بھی پالتے ہیں لیکن اس کیلئے سانپوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا ضروری ہے ۔جے بریور کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں