دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں اور کب لگی

دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں اور کب لگی

54سال پہلے 27 جون سال 1967 کو دنیا کی پہلی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین یعنی اے ٹی ایم لندن کے علاقے این فیلڈ میں بارکلیز بینک کی ایک شاخ میں لگائی گئی تھی

لاہور(نیٹ نیوز)27 جون1967 کو لندن کے اینفیلڈ علاقے میں پہلی اے ٹی ایم شروع ہوئی تھی۔ دنیا کا پہلا اے ٹی ایم بارکلیز بینک کی ایک برانچ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ دنیا کی اس پہلی اے ٹی ایم سے سب سے پہلے برطانوی اداکار ریگ ورنے نے پیسے نکالے تھے ۔ جان شیفرڈ بیرا اس شخص کا نام ہے جن کی سوچ کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک دن مشین سے نوٹ نکلنے لگے ۔ ایک بار جان شیفرڈ بیران کو پیسے کی ضرورت تھی۔ جب وہ بینک پہنچے تو ایک منٹ کی تاخیر کی وجہ سے چوک گئے ۔ بینک بند ہو چکا تھا لہذا رقم نہیں نکال سکے ۔پھر انہوں نے سوچا کہ جب ایک مشین سے چاکلیٹ نکل سکتی ہے تو پھر مشین سے 24 گھنٹے میں پیسہ کیوں نہیں نکل سکتا۔ اسی سوچ کا نتیجہ میں اے ٹی ایم بنی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں