قاتل وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

قاتل وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

برطانوی جہاز کا عملہ جبرالٹر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ 30 کے قریب قاتل وہیل مچھلیوں نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کرلیا

لندن(نیٹ نیوز)عملے کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے شماروہیل مچھلیاں کشتی کے آس پاس چکر لگا رہی ہیں۔بعد ازاں وہیل مچھلیوں نے باقاعدہ کشتی پر حملہ کیا جس سے کشتی کو خاصا نقصان پہنچا۔ کشتی کا نچلا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس کے بعد عملے کو جبرالٹر میں پناہ لینی پڑی۔قاتل مچھلیوں کا یہ خوفناک کھیل 2 گھنٹے تک چلتا رہا اور وہ کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہیں۔عملے کا کہنا ہے کہ اگر کشتی سمندر میں ڈوب جاتی تو ہم ان قاتل وہیل مچھلیوں کے رحم و کرم پر ہوتے ۔یہ طے نہیں کیا جاسکا کہ کس وجہ سے وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ماضی میں کوئی وہیل مچھلی اس کشتی سے زخمی ہوئی ہو، ان کا یہ حملہ بہت منظم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں