چین ،ایک لاکھ 40 ہزار سال پرانی کھوپڑی برآمد

چین ،ایک لاکھ 40 ہزار  سال پرانی کھوپڑی برآمد

چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی برآمدہوئی ہے ، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ شاید انسانوں کی نئی قسم کی ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کھوپڑی انسانوں کے ارتقا سے متعلق سمجھنے میں مدد دے گی

بیجنگ(نیٹ نیوز)بڑے سر، دھنسی ہوئی آنکھوں اور بھنوؤں کے اوپر ابھر ی ہوئی ہڈی والے انسانوں کو ڈریگن مین کا نام دیا گیاہے ۔کھوپڑی 1933ء میں ایک کسان کو ملی تھی جس نے جاپانی فوج سے محفوظ رکھنے کیلئے چھپا دی تھی، بعد میں یہ کھوپڑی چینی پروفیسر کو تجزیے کیلئے دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں