دھوپ اور آکسیجن سے ایک ہفتے میں تحلیل ہونیوالاپلاسٹک
چینی سائنسدانوں نے ایسا ماحول دوست پلاسٹک ایجاد کرلیا ہے...
ووہان(نیٹ نیوز)جو دھوپ اور آکسیجن کی موجودگی میں صرف ایک ہفتے کے دوران بے ضرر مادّوں میں بدل کر ختم ہوجاتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق یہ پلاسٹک لچک دار ہے اور خاص طرح کے نامیاتی پولیمرز سے بنایا گیا ہے ۔جب تک اس پر دھوپ نہیں پڑتی، تب تک یہ پلاسٹک اپنی اصل حالت برقرار رکھتا ہے لیکن دھوپ میں رکھنے پر یہ ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل شروع کرکے تیزی سے تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں ٹوٹنے لگتا ہے اوریہ پورا عمل زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں مکمل ہوجاتا ہے ۔