خلوی تجزیاتی ٹیکنالوجی تپ دق کو شکست دینے میں مدد گار

خلوی تجزیاتی ٹیکنالوجی تپ دق کو شکست دینے میں مدد گار

جدید ترین طریقہ علاج کے باوجود ہم تپِ دق (ٹی بی) سے کئی محاذ پر شکست کھارہے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)اس ضمن میں ایک نئی خلوی تجزیاتی ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے جس کی بدولت اس مرض کو قابو کرنے اور معالجے میں مدد مل سکتی ہے ۔کورنیل یونیورسٹی میں خردحیاتیات اور امیونولوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ رسل اور ان کے ساتھیوں نے انفرادی امنیاتی خلیات اور ٹی بی بیکٹیریا کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے ۔ اس تحقیق سے ایک جانب تو ٹی بی کے مؤثر علاج میں مدد ملے گی اور دوم ٹی بی ویکسین کا کام بھی آگے بڑھے گا۔ ڈاکٹر ڈیوڈ اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک خلئے کے جین نے بیکٹیریا کو بڑھایا تو دوسرے خلیے کے جین نے بیکٹیریا کی نشوونما روکنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت اہم دریافت ہے ۔اس طرح ٹی بی کے پھیلاؤ کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں