سانپ دونوں منہ سے شکار کیسے کھاتا ہے ،ویڈیو وائرل

سانپ دونوں منہ سے شکار کیسے کھاتا ہے ،ویڈیو وائرل

امریکا میں دو منہ والا خوفناک سانپ منظر عام پر آگیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دو منہ والے سانپ کی ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔سانپ کا نام ہی انسان کو شدید خوف میں مبتلا کردیتا ہے اگر سانپ سے آمنا سامنا ہوجائے تو یقیناً انسان کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور ڈسنے کی صورت میں انسان کی موت یقینی ہوجاتی ہے ۔ذرا سوچیے کہ ایک منہ والا معمولی سانپ اس قدر خطرناک ہوتا ہے اگر دو سر والا سانپ کہیں نکل آئے تو وہ کتنا خطرناک ہوگا؟انٹرنیٹ پر امریکی وی لاگر برائن بارکزک نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ دونوں منہ سے اپنا شکار کھا رہا ہے ۔سانپ کی یہ ویڈیو وی لاگر نے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں سانپ کو دونوں منہ سے دو چوہوں کو کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں