بھارت،چکن انڈے سے بنا دنیا کا سب سے بڑا رول

بھارت،چکن انڈے سے بنا دنیا کا سب سے بڑا رول

کھانے کے شوقین افراد نت نئے خصوصی طور پر تیارکردہ اشیا کو ہی آزمانا پسند کرتے ہیں

دہلی(نیٹ نیوز)ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارت کی ہے ، جس میں منفرد چکن انڈے رول کو بناتے دیکھا گیا ہے ، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پراٹھے پر وہ ایک دو نہیں ، دس انڈے ڈال کر پکاتا ہے ، اس کے بعد وہ تندوری میو ، چکن سیخ ، مٹن سیخ ، نوڈلز ، سرکا اور پیاز شامل کرتا ہے ، ساتھ ہی مختلف چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ تیار کرنے کے بعد اسے صارفین کو پیش کرتا ہے ۔ اس منفرد چکن رول کو بنانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا چکن انڈہ رول ہے ، جو کہ دو فٹ لمبا ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنی پوری زندگی میں اتنا بڑا اور ذائقے دار رول نہیں کھایا ہوگا۔مذکورہ شخص کا سٹال دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پٹنہ رول سنٹر کے نام سے واقع ہے ، رول کی قیمت چھ سو روپے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں