ایکویریم میں نر شارک کے بغیر بچے کی معجزاتی پیدائش
اٹلی کے ایک ماہی گھر (ایکویریم) میں مادہ ‘‘ سموتھ ہاؤنڈ شارک’’ والے ٹینک میں شارک کے بچے کی پیدائش کو ‘معجزاتی واقعہ’ قرار دیا جارہا ہے
بارسلونا(نیٹ نیوز)کیونکہ اس میں کسی نر شارک کا کوئی عمل دخل نہیں۔واضح رہے کہ نر اور مادہ شارک میں ملاپ کے بغیر بچوں کی پیدائش اگرچہ بہت نایاب واقعہ ہے لیکن اس سے پہلے شارک کی تین اقسام یعنی بونٹ ہیڈ، بیک ٹپ شارک اور زیبرا شارک میں ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ سائنسی زبان میں یہ عمل ‘‘پارتھینوجنیسس’’ کہلاتا ہے ۔یہ واقعہ اٹلی کے مشہور جزیرے سارڈینیا پر قائم ‘‘ایکویریو سیلا گونون’’ نامی ایک ماہی گھر میں پیش آیا۔ ایکویریم سے وابستہ ماہرین نے بچے اور اس کی ماں سے لیے گئے خون کے نمونے تجربہ گاہ بھجوا دئیے ہیں۔اگر وہاں سے بھی تصدیق ہوگئی تو یہ شارک کی چوتھی قسم ہوگی کہ جس میں پارتھینوجنیسس کا مشاہدہ ہوا ہے ۔