چیونٹیاں لمبی، مضبوط سرنگیں بنانیکی سائنس جانتی ہیں

چیونٹیاں لمبی، مضبوط سرنگیں بنانیکی سائنس جانتی ہیں

چیونٹیاں نرم مٹی میں کئی میٹر گہری کالونیاں بنا کر رہتی ہیں جس کی ساخت سہ جہتی ہوتی ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)اب جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیرشعوری طور پر چیونٹیاں اس سے وابستہ طبیعات سے واقف ہوتی ہیں۔اگرچہ لاکھوں چیونٹیوں کی کالونی نرم مٹی سے بنتی ہے لیکن اپنی ساخت کی بنا پر ایک کالونی دس سال سے بھی زائد عرصے تک قائم رہ سکتی ہے ۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر حوزے اینڈریڈ اور ان کے ساتھیوں نے چیونٹیوں کے فنِ تعمیر کے راز کھوجے ہیں۔ اسے جان کر ہم مزدور روبوٹ بناسکتے ہیں اور خود بہترین ساختوں کی تعمیر کرسکتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے چیونٹیاں سرنگ کھودتی ہیں مٹی کے اندر موجود قوتیں گویا سرنگ کے مرکز کو گھیرے میں لے کر قوت لگاتی ہیں۔ سرنگوں کے بیٹھنے یا ان میں غار بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں