معدوم دیوقامت ہاتھی ‘میمتھ’ کو دوبارہ زندہ کرنیکا منصوبہ

معدوم دیوقامت ہاتھی ‘میمتھ’ کو دوبارہ زندہ کرنیکا منصوبہ

ہم سب نے بالوں والے دیوہیکل ہاتھیوں کا نام سنا ہے جنہیں میمتھ کہا جاتا ہے

ہارورڈ(نیٹ نیوز)اب سائنسدانوں نے اس کے ڈی این اے کی عام ہاتھیوں سے کلوننگ کے لیے ڈٰیڑھ کروڑ ڈالر کا سرمایہ بھی جمع کرلیا ہے ۔ چار مراحل میں یہ کام کیا جائے گا۔ پہلے منجمد میمتھ کے ڈی این اے سے نکال کر اس کا موازنہ ایشیائی ہاتھی سے کیا جائے گا۔ دوم ایشیائی ہاتھی کی جلد کے خلیات لے کر اسے جینیاتی انجینئرنگ سے بدل کر میمتھ کے جین شامل کئے جائیں گے ۔تیسرے مرحلے میں سٹیم سیل کی مدد سے ایک بیضہ تیار کیا جائے گا۔ اب ایشیائی ہاتھی کے جلد کی خلیات سے مرکزہ نکال کر میمتھ کے ڈی این اے والا مرکزہ داخل کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں انڈے کی افزائش شروع کرکے اسے ایشیائی مادہ میں داخل کرکے اسے حاملہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اگلے چھ برس میں پہلا میمتھ نما ہاتھی اس دنیا میں آنکھ کھولے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں