وائرس،اینٹی بائیوٹک کے ملاپ سے سخت بیکٹیریا کا خاتمہ

وائرس،اینٹی بائیوٹک کے ملاپ سے سخت بیکٹیریا کا خاتمہ

فرانسیسی اور امریکی ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے ‘‘بیکٹیریوفیج وائرس’’ اور ایک اینٹی بائیوٹک کے ملاپ سے سخت جان بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے

پیرس(نیٹ نیوز)ریسرچ جرنل ‘‘ڈِزیز ماڈلز اینڈ مکینزمز’’ کے شمارے میں شائع تحقیق فی الحال ایک چھوٹی سی مچھلی ‘‘زیبرا فش’’ پر کی گئی ہے ۔ فرانس کی مونٹ پیلیے یونیورسٹی اور امریکا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ کے ماہرین نے ان تجربات کے دوران زیبرا فش کو ‘‘مائیکوبیکٹیریم ایبسیسس’’ کہلانے والے ایک سخت جان جرثومے سے متاثر کیا۔ یہ جرثومہ انسانی پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے جبکہ اینٹی بائیوٹکس بھی اس کے خلاف غیر مؤثر ہوتی جارہی ہیں۔ جن زیبرا مچھلیوں کا علاج اینٹی بائیوٹک اور بیکٹیریوفیج وائرس سے ایک ساتھ کیا گیا، ان میں صحت یابی کی شرح 70 فیصد تک دیکھی گئی۔یہ تجربات ابتدائی نوعیت کے ہیں جنہیں مزید جانوروں پر کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں