اب آئی فون ڈپریشن،دماغی تنزلی کو بھی شناخت کرسکے گا

اب آئی فون ڈپریشن،دماغی تنزلی کو بھی شناخت کرسکے گا

ایپل کمپنی نے امید ظاہرکی ہے کہ بہت جلد ان کا فون استعمال کرنے والے میں ڈپریشن، بے چینی اور دماغی کمزوری یا تنزلی کی تشخیص کی جاسکے گی اور اس پر ابتدائی تجربات بھی کئے گئے ہیں

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)اگرچہ اس میں معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ اس ضمن میں چہرے کی شناخت، آواز، نیند، دل کی دھڑکن، نیند اور دیگر کیفیات کا جائزہ لیا جائے جس کیلئے مختلف ٹولز بنائے جارہے ہیں۔ ایپل کے مطابق دماغی کیفیات کی شناخت کیلئے چلنے کے انداز اور سانس لینے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ سمارٹ فون پر الفاظ کی ٹائپنگ اور اس کی رفتار کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے ۔اس ضمن میں ایپل نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس سے اشتراک کیا ہے ۔ تاہم یہ ساری معلومات ایپل کے کسی کلاؤڈ یا ڈیٹا سرور کو نہیں بھیجی جائے گی۔اس کی باضابطہ آزمائش اگلے برس سے شروع ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں