شکر کے دانے جتنا ‘‘مائیکروفلائر’’ ڈرون بنا لیا گیا

شکر کے دانے جتنا ‘‘مائیکروفلائر’’ ڈرون بنا لیا گیا

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے انجینئروں نے دنیا کا سب سے مختصر ڈرون ایجاد کرلیا ہے جو شکر کے دانے جتنا چھوٹا ہے اور ہوا کے زور سے اُڑ سکتا ہے

الینوئے (نیٹ نیوز)‘‘مائیکروفلائر’’ نامی اس ڈرون کی جسامت ایک ملی میٹر سے بھی کم ہے ،اس کے درمیانی حصے میں مائیکروچپ سمیت وہ تمام آلات ہیں جو اسے توانائی ذخیرہ کرنے ، ارد گرد ماحول کے بارے میں جاننے اور ان معلومات کو نشر کرنے تک میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی عام استعمال کے آلات سے لے کر طبّی تشخیص اور ماحول پر نظر رکھنے تک، متعدد مقاصد میں کام آسکے گی۔مائیکروفلائر بنانے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ مائیکروفلائرز کی تیاری میں ایسے مادّے استعمال کئے گئے ہیں جو قدرتی ماحول میں کچھ روز بعد خود ہی تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں مستقبل میں اسے مخصوص ماحولیاتی یا طبّی مقاصد کے لحاظ سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں