پالتو جانور کے مرنے پر ملازم کیلئے 2دن کی چھٹی کا قانون

پالتو جانور کے مرنے پر ملازم کیلئے 2دن کی چھٹی کا قانون

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پالتو جانور کے مرنے پر اس کے سوگ میں جانور کے مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون اسمبلی میں پیش کردیا گیا

بگوٹا(نیٹ نیوز)اس نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے ، ۔یہ قانون کولمبین لبرل پارٹی کے سیاست دان الیجاندرو کارلوس نے اسمبلی میں پیش کیا ہے ۔الیجاندرو کارلوس کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے بچے نہیں ہوتے بلکہ ان کے پالتو جانور ہی ان کا سب کچھ ہوتے ہیں ۔بل میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ ملازمین کو نوکری کرتے وقت مالکان کو پہلے سے اپنے پالتو جانوروں کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا اور چھٹی کے لیے اپنے پالتو جانور کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنے پر انہیں سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں