روزانہ دہی کھانے کے پوشیدہ فوائد بارے جانئے
دہی کے روزانہ استعمال کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ دہی میں اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جو آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے
لاہور(نیٹ نیوز)نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کیلئے مفید ہیں۔دہی میں کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کیلئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے ۔دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے ،اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے اور یہ میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے ۔معدے کے بعض مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ مہاسوں کا شکار ہوتے ہیں، دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے ،باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی بیماریوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ، اس طرح، دہی دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے ۔