ماہانہ 1000 ڈالر کمانے والا ایک سالہ انفلوئنسر بچہ
انٹرنیٹ کا کمال دیکھیں کہ صرف ایک برس کا بچہ سفر کا انفلوئنسر بن گیا ہے اور اپنی مقبولیت کی بنا پر ایک ہزار ڈالر ماہانہ بھی کما رہا ہے
فلوریڈا(نیٹ نیوز)اس بچے کا نام برِگس ڈیرنگٹن ہے جو اب یلو سٹون پارک کے بھیڑیے دیکھ چکے ہیں اور الاسکا کے بھورے ریچھوں کے مسکن تک بھی گئے ہیں۔ یہاں تک کہ یوٹاہ کی پتھریلی قوس اور کیلیفورنیا کے ساحلوں کی سیر کرچکے ہیں۔بچے کی والدہ جیس کہتی ہیں کہ 14 اکتوبر 2020 میں جنم لینے والے برگس اب شاید دنیا کے سب سے کم عمر سفری انفلوئنسر ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ اسے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔ جب برگس کی تصاویر کو غیرمعمولی طور پر پسند کیا جانے لگا تو اس کا الگ سے اکاؤنٹ بنادیا گیا۔ کئی اداروں نے بچے کوپورے سال کے وائپس اور ڈائپرز مفت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ اب ماں اور بیٹے کے مشترکہ اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو پانچ لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔