بصارت سے محروم امریکی ایتھلیٹ سکیٹ بورڈنگ کا ماہر

بصارت سے محروم امریکی ایتھلیٹ سکیٹ بورڈنگ کا ماہر

انسان کے حوصلے بلند ہو اور اس کی قوتِ ارادی مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی چھوٹی لگنے لگتی ہے

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایک ایسا ہی مظبوط اعصاب کا مالک بصارت سے محروم امریکی پیرا اولمپک ایتھلیٹ انتھونی فیرارو بھی ہے جسے پہلی نظر میں دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ شخص دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عظیم انسان نے اپنے بلند حوصلوں اور مضبوط قوت ارادی سے اپنا آپ منوالیا ہے ، انتھونی فیرارو روز مرہ کے کام بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتا ہے ،وہ ایک شوقین سکیٹ بورڈر، ایک حوصلہ افزا سپیکر اور ایک گٹارسٹ ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی مہارت سے سکیٹ بورڈنگ کررہاہے جسے دیکھ کر صارفین بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں