7فٹ لمبی اور75کلو وزنی مچھلی 36لاکھ میں فروخت

 7فٹ لمبی اور75کلو وزنی مچھلی 36لاکھ میں فروخت

بھارت میں مچھیروں کے ہاتھ ایک دیوہیکل تیلیا بھولا مچھلی لگ گئی

نئی دہلی (نیٹ نیوز)جس کی لمبائی تقریباً 7 فٹ اور وزن 75 کلو گرام تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے علاقے میں پانچ ماہی گیروں کی ایک ٹیم سندرین کی ندیوں میں ماہی گیری میں مصروف تھی کہ ان کے ہاتھ اچانک دیوہیکل تیلیا بھولا مچھلی لگ گئی۔دیوہیکل مچھلی کو ساحل پر لانے کے لئے ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مچھلی پکڑنے کے بعد اسے ہول سیل مارکیٹ میں لے جایا گیا جہاں اس کی قیمت تیزی سے بڑھ گئی اورمچھیرے امیر ہوگئے ،تیلیا بھولا مچھلی 49 ہزار 300 روپے فی کلو کے حساب سے 36 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔مچھلی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کے پیٹ میں کچھ قیمتی وسائل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اتنی مہنگی ہوجاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں