بلیاں آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرنے میں ماہر

بلیاں آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرنے میں ماہر

جاپانی ماہرین نے بلیوں میں پائی جانے والی قدرتی صلاحیتوں سے متعلق دلچسپ حیران کن انکشاف کیا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جسے سن کر یقیناً آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ ماہرین کا کہناہے کہ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بلیاں مالک کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے ، وہ آوازوں اور اشاروں سے بھی اُن کی درست سمت کا تعین کرلیتی ہیں۔ بلیوں کے سماعت بہت زیادہ حساس ہوتی ہے ، وہ اپنے کانوں کو مختلف سمتوں میں موڑ کر آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرتی ہیں، جس سے انہیں قدرتی طور پر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں